ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دارالحکومت ریاض میں چوری کی وارداتیں کرنے والا چھ رکنی غیر ملکی گروہ گرفتار

دارالحکومت ریاض میں چوری کی وارداتیں کرنے والا چھ رکنی غیر ملکی گروہ گرفتار

Sat, 23 Jan 2021 17:52:29  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،23جنوری (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے کمپنیوں اور تجارتی مراکز میں گھس کر قیمتی سامان اور نقدی چوری کرنے والے چھ رکنی غیر ملکی گروہ گرفتار کیا ہے۔

معاصر عزیز ’سبق‘ ویب پورٹل نے سعودی پریس ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے بتایا کہ تجارتی مراکز اور کمپنیوں کی شکایات پر واردات کرنے والوں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

خصوصی ٹیم کی مدد سے ریاض پولیس نے واردات کرنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعاق شام سے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے متعدد جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ تجارتی مراکز اور دکانوں کے ہیڈکوارٹر میں غیر قانونی طریقے سے گھسنا جرم ہے۔ کمپنیوں اور تجارتی مراکز کا سامان اور نقدی بلا اجازت اپنے قبضے میں کرنا جرم ہے- وہ اس کے مرتکب ہوئے۔ گروہ کے افراد سامان کی شکل تبدیل کرکے سستے داموں فروخت کرتے رہے۔ ایک سودا 2 لاکھ 80 ہزار میں کیا تھا

انہوں کا کہنا ہے کہ مسروقہ سامان چوروں کی خفیہ ٹھکانوں سے بازیاب کرلیا ۔ ملزمان کو مقدمہ درج کرکے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔


Share: